the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

چین نے امریکہ سے "شدید عدم اطمینان" کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے بیجنگ کی عسکری پیش رفت کے بارے میں سالانہ رپورٹ حقیقت کی "صحیح ترجمانی" نہیں کرتی۔

محکمہ دفاع نے امریکی کانگریس میں جمعہ کو اپنی رپورٹ پیش کی تھی جس میں بتایا گیا کہ چین نے جنوبی بحیرہ چین کے متنازع پانیوں میں تعمیرات اور عسکری سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کیے رکھی تاکہ یہاں بغیر کسی مسلح تنازع کے وہ اپنے حق ملکیت کے دعوے کو تقویت دے سکے۔

ہفتہ کو چین کی وزارت دفاع کے ترجمان یانگ یو جن نے سرکاری خبر رساں ایجنسی "شینخوا" کو بتایا کہ 2015ء میں چین کی فوجی سرگرمیوں کے بارے میں امریکی رپورٹ میں "دانستہ طور پر چین کی دفاعی پالیسی کو مسخ" کیا گیا۔

"چین ایک قومی دفاعی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو کہ دفاعی نوعیت کی ہے۔ فوجی اصلاحات اور عسکری نوعیت کی تعمیرات جیسے اقدام کا مقصد سالمیت، تحفظ اور جغرافیائی خودمختاری کو برقرار رکھنا اور چین کی پرامن ترقی کو یقینی بنانا ہے۔"




dir="RTL" style="box-sizing: border-box; margin: 0px 0px 36px; padding: 0px; color: rgb(34, 34, 34); font-family: Tahoma; font-size: 18px; line-height: 25.2px; text-align: right; background-color: rgb(255, 255, 255);">پینٹاگان کی رپورٹ میں چین پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے "جغرافیائی ملکیت اور قومی سالمیت کے دعوؤں کو تقویت دینے کے لیے جارحانہ اقدام میں اضافہ کیا"، اور اس کی بڑھتی ہوئی فوجی صلاحیت میں شفافیت کے فقدان سے خطے کے دیگر ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔

فلپائن، ویتنام، ملائیشیا، تائیوان اور برونائی بھی بحیرہ جنوبی چین میں اپنی اپنی ملکیت کے دعویدار ہیں۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ اس تنازع میں کسی بھی ایک فریق کا طرف دار نہیں لیکن وہ یہاں آزادانہ نقل و حرکت کا حامی ہے۔

یانگ کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں "چین کی طرف سے فوجی خطرے" کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور مشرقی اور جنوبی سمندروں میں اس کی سرگرمیوں کی غیر منصفانہ طور پر عکاسی کی گئی۔

انھوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ چین کے دعوؤں پر ضرورت سے زیادہ شک کر رہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.